رمضان کی آمد: بینکوں سے رقوم نکلنا شروع ، 570 ارب فراہم کر دیئے گئے
  16  مئی‬‮  2018     |      کاروبار

اسلام آباد(نیو زڈیسک) رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بینکوں سے رقوم نکلا شروع ہو گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بینکوں کو 570 ارب روپے فراہم کر دیئے گئے۔رمضان کی آمد کے ساتھ ہی عوام نے بینکوں سے دھڑا دھڑ رقوم

نکالنا شروع کردیں، نقد کی اشد ضرورت کی صورت میں اسٹیٹ بینک نے 11 مئی کو بینکوں کو 470 ارب روپے فراہم کیے۔ بینکوں کی بڑھتی ہوئی طلب پورا کرنے کی خاطر اسٹیٹ بینک نے 5 روز کے لئے مزید 100 ارب روپے بینکوں کو جاری کیے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق رمضان میں بینک اکاونٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کے ڈر سے عوام بینکوں سے رقوم نکالنا شروع کر دیتے ہیں، اس کے علاوہ کئی افراد رمضان سے قبل ہی عید کی خریداری شروع کر دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بینکوں کو چند روز کے لئے رقم کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved