ایران نیو کلیئر ڈیل ختم ہونے سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
  16  مئی‬‮  2018     |      کاروبار

لندن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر کی طرف سے ایران نیو کلیئر ڈیل سے نکلنے کے فیصلے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں دو فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔بین الاقوامی

مارکیٹ میں تیل کی قیمت 76 ڈالرز 66 سینٹس تک پہنچ گئی جو کہ ساڑھے تین سال میں بلند ترین سطح ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے فیصلے کے بعد سعودی عرب نے تیل کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے تیل کی پیداوار بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔واضح رہے گزشتہ شب امریکا نے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خالی دھمکیاں نہیں دیتا۔ ایران سے ایٹمی تعاون کرنے والی ریاستوں پر بھی پابندیاں لگائیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved