رمضان میں بینکوں کے اوقات کیا ہوں گے؟
  17  مئی‬‮  2018     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک نےرمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کارجاری

کردیے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق رمضان میں تمام بینک پیرتا جمعرات 8 بجے سے سوا 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔جمعہ کے روز تمام بینک 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔یاد رہے اسٹیٹ بینک کی ہدایت پرزکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے تمام بینکس/ترقیاتی مالی ادارے/ مائیکروفنانس بینکس آج عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے تاہم تمام بینکوں/ترقیاتی مالی اداروں/ مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین بینک تعطیل پر دفتر میں حاضر ہوں گے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved