روپے کی بے قدری ، ڈالر کی قدر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  12  جون‬‮  2018     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالرکی قدر6 روپے تک بڑھ کر 121 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری

ہفتے کے پہلے ہی روزانٹربینک مارکیٹ میں بھونچال آگیا ہے اورروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں یک دم 6 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ۔ پیر کے روزکے آغازپرہی غیرملکی کرنسی کے مقابلے میں روپے پر شدید دبا ئودیکھا گیا اور امریکی ڈالرملک کی تاریخ میں پہلی بار 121 روپے میں ٹریڈ ہوا۔اس کے علاوہ برطانوی پاونڈ کی قدر6 روپے 21 پیسے کے اضافے سے 161 روپے 30 پیسے جب کہ یوروکی قدر 5 روپے 72 پیسے کے اضافے سے 141 روپے 87 پیسے ہوگئی۔انٹر بینک کی سطح پر ڈالر اور دیگر اہم غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں اچانک اضافے سے اوپن مارکیٹ میں بھی زبردست بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا ۔دوسری جانب ڈالر کی قدر میں کمی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved