کراچی :رینجرز نے 65 لاکھ کا بھارتی گٹکا پکڑ لیا
  13  جون‬‮  2018     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رینجرز نے لیاری کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے انڈین گٹکے کی بڑی کھیپ پکڑلی جس کی مالیت تقریبا 60 سے 65 لاکھ ہے، گٹکا افغانستان سے کراچی لایا جا رہا تھا۔کراچی کے علاقے لیاری ماڑی پور

روڈ کے قریب رینجرز نے چھاپہ مار کر انڈین گٹکا تحویل میں لے لیا ہے جسے افغانستان سے براستہ بلوچستان بس کے ذریعے کراچی لایا جارہا تھا۔ترجمان رینجرز کے مطابق قبضے میں لیے جانے والے گٹکے کی مالیت 60 سے 65 لاکھ روپے اور مقدار تقریبا 5 ہزار کلو گرام ہے۔ تحویل میں لیا جانے والا گٹکا کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved