ایمنسٹی سکیم سے 97 ارب روپے ٹیکس موصول ہوا:‌ وزارت خزانہ
  12  جولائی  2018     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نگران وفاقی وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی سکیم کی مد میں مجموعی طور پر 97 ارب روپے ٹیکس وصول ہوا ہے۔وزارت خزانہ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر عوام کا مثبت ردعمل سامنے آیا ہے اور اب تک 55 ہزار 225 افراد نے سکیم سے فائدہ اٹھایا ہے۔اعلامیے کے مطابق جن لوگوں نے سکیم سے فائدہ اٹھایا ان کے

بیرون ملک ظاہر کیے گئے اثاثوں کی مالیت 577 ارب روپے ہے جب کہ اندرون ملک ظاہر کیے گئے اثاثوں کی مالیت 1192 ارب روپے ہے۔ وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی سکیم کی مد میں مجموعی طور97 ارب روپے ٹیکس وصول ہوا جس میں سے 36 ارب روپے بیرون ملک اثاثوں اور اندرون ملک اثاثوں سے 61 ارب روپے وصول ہوئے۔وزرات خزانہ کے اعلامیے کے مطابق 4 کروڑ ڈالر کے اثاثہ جات پاکستان منتقل کیے گئے اور پاکستان کی تاریخ میں اب تک کسی ایمنسٹی سکیم پر اتناٹیکس وصول نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ 5 اپریل 2018 کو اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے 5 نکاتی ٹیکس اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن لوگوں کے اثاثے بیرون ملک ہیں وہ دو فیصد جرمانہ اد کر کے ٹیکس ایمنسٹی سے استفادہ کر سکتے ہیں جب کہ ڈالر اکاؤنٹ پر 5 فیصد ٹیکس ادا کر کے اسے رکھا جا سکتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved