پانی کی کمی سے زرعی پیداوار متاثر ہونیکا خطرہ
  12  جولائی  2018     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں پانی کی قلت سے زرعی پیداوار متاثرہ ہوگی، روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی۔ملک میں جاری پانی کی قلت سے زرعی پیداوار متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے،

ان خدشات کا اظہار سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں کیا ہے۔ سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ مالیاتی اور تجارتی خسارہ بڑا چیلنج ہے۔موجودہ حالات میں ترقی کی شرح متاثرہوسکتی ہے، روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، یہی وجہ ہے کہ مرکزی بینک نے شرح سود میں اضافہ کیا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نو ماہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 60 کروڑٰ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، ٹیکس نظام میں بہتری سے مقامی ضرورت پورا کیا جاسکتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved