نیلم جہلم بجلی کےمنصوبےکےٹیرف پرسرکاری اداروں میں ٹھن گئی
  12  جولائی  2018     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے ٹیرف کےمعاملے پردوسرکاری اداروں میں ٹھن گئی،سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نےواپڈا کےمجوزہ ٹیرف پراعتراضات اٹھا دئیے۔نیپرا اتھارٹی میں نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے مجوزہ ٹیرف کی سماعت

ہوئی۔سی پی پی اے نےاعتراض اٹھایاکہ منصوبے کامجوزہ ٹیرف فرنس آئل کے برابر ہے۔اگر یہ منظور ہوا تو بجلی کی قیمت میں اضافی ہوگا۔واپڈا حکام نے کہا کہ دو فیصد شرح سود پر لئےگئےقرض پرواپڈا سے دس فیصد وصول کیا جا رہا ہے، حکومت سود کم کردے تو ٹیرف کم ہو سکتا ہے۔واپڈا کی جانب سے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کامجوزہ ٹیرف تیرہ روپے چوبیس پیسے رکھا گیا ہے۔نیپرااتھارٹی نےفریقین کےدلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved