پی ٹی آئی الیکشن 2018 میں اتحادی حکومت بنائے گی ، سروے
  12  جولائی  2018     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی انویسٹمنٹ بینک کریڈٹ سوئس کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف عام انتخابات 2018 میں ن لیگ پر بازی لے جائے گی ۔عالمی انویسٹمنٹ بینک کریڈٹ سوئس نے پاکستان میں ہونے والے انتخابات پر رپورٹ جاری کر دی ہے، سوئس کریڈٹ نے

تین منظر نامے پیش کئے ہیں جس کے مطابق آئندہ الیکشن میں کوئی بھی پارٹی اکثریت حاصل نہیں کرسکے گی۔کریڈٹ سوئس کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پارٹی صدارت ختم ہونے سے پی ٹی آئی کو موقع ملا، اس لئے اس بات کے امکانات بہت زیادہ ہیں کہ پی ٹی آئی کو پاکستان مسلم لیگ ن پر برتری مل جائے۔پہلے منظر نامے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 34 فیصد یا 92 قومی اسمبلی کی نشستوں کے ساتھ اول نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کی 27 فیصد یا 73 سیٹوں کے دوسرے نمبر پر آسکتی ہے۔ پی ٹی آئی کامیابی کی صورت میں اتحادی حکومت بنا سکتی ہے مگر اس بات کے امکانات 60 فیصد ہیں۔دوسرے منظر نامے کے مطابق 15 فیصد امکانات یہ بھی ہیں کہ عمران خان حکومت بنانے کے لئے پیپلز پارٹی سے مدد مانگیں جبکہ تیسرے منظر نامے کے مطابق 25 فیصد یہ بھی امکان ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد ہوجائے تاہم اس سے مسلم لیگ کی پالسیاں جاری رہیں گی ۔کریڈٹ سوئس نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ آئندہ حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑ سکتا ہے کیونکہ زرمبادلہ کے ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کے لئے ناکافی ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
63%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
38%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved