امریکا اور چین کی تجارتی جنگ میں تیزی آگئی
  12  جولائی  2018     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واشنگٹن نےچینی مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگانے کی دھمکی دی تو بیجنگ نے بھی جوابی وار کی ٹھان لی۔دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں میں تجارتی جنگ تیز ہوگئی، امریکا نے گزشتہ روز 200بلین ڈالرز کی چینی مصنوعات پر دس فیصد اضافی

ٹیکس لگانے کی دھمکی دی تو چین نے بھی جوابی وار کی ٹھان لی۔ بیجنگ نے امریکی اقدام کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ آزاد اور محفوظ تجارت کیلئے چین کا ساتھ دیں، گزشتہ ہفتے واشنگٹن نے چونتیس بلین ڈالرز کی چینی درآمدات پر پچیس فیصد اضافی ٹیکس لگایا تھا۔ اس کے جواب میں بیجنگ نے بھی اسی دن امریکی درآمدات پر پچیس فیصد زائد ٹیرف کا اطلاق کر دیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved