حکومت آنے سے پی ٹی آئی نے اہم اسلامی ادارے سے اربوں ڈالر قرض لینے کی تیاری شروع کردی
  10  اگست‬‮  2018     |      کاروبار

حکومت آنے سے پی ٹی آئی نے اہم اسلامی ادارے سے اربوں ڈالر قرض لینے کی تیاری شروع کردی اسلام آباد(نیو زڈیسک) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک سے چار ارب ڈالر قرض لینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے

مطابق اسلامی ترقیاتی بینک نے قرض دینے پر رضامندی بھی ظاہر کر دی ہے جس کے لیے کاغذی کارروائی بھی مکمل ہے اور بینک کو نئی حکومت کے آنے کا انتظار ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کے ایک اہلکار جو آئی ڈی بی سے مذاکرات کا حصہ تھے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیل میں سعودی عرب نے کردار ادا کیا جو پاکستان کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔پاکستان کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کو آئی ایم ایف میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ستمبر تک کرنا ہو گا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر آپشنز بشمول دوست ممالک سے قرضہ یا بیرون ملک پاکستانیوں سے ترسیلات زیر غور ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved