انٹر بینک میں ڈالر، روپے کے مقابلے مزید 16 پیسے گر گیا
  10  اگست‬‮  2018     |      کاروبار

اسلام آباد(نیو زڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 16 پیسے کم ہو گئی، ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 423 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔اسلامک ڈویلپمنٹ فنڈ کی طرف سے پاکستان کو 4 ارب ڈالر ملنے کی خبر کے آتے ہی ڈالرکے ریٹ روپے کے مقابلے

مزید گھٹنا شروع ہو گئے، انٹر بینک میں ڈالر ابتداء میں ہی 16 پیسے نیچے آ گیا اور 123 روپے 80 پیسے پر ٹرید کررہا ہے، اب تک ڈالر اپنی بلند ترین سطح یعنی 128 روپے 80 پیسے سے 4 روپے 70 پیسے نیچے آچکا ہے۔ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے بیرونی قرضوں کا بوجھ لگ بھگ 423 ارب روپے کم ہوا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت بیرونی دائگیوں کا دباو بہت زیادہ ہے جس کے باعث پاکستان کو ماہانہ لگ بھگ 2 ارب ڈالر کی ضرورت بڑھ رہی ہے، ایسی صورت میں زرمبادلہ کے ذخائر بھی تیزی سے گر رہے ہیں۔ اسلامک ڈویلمپنٹ بینک کی جانب سے اگر 4 ارب ڈالر مل جاتے ہیں تو روپیہ کی قدر میں اضافہ ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved