زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی، 17 ارب ڈالر رہ گئے
  10  اگست‬‮  2018     |      کاروبار

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بڑھتی ہوئی بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔بیرونی ادائیگیوں میں اضافے اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے، سٹیٹ بینک

کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمی سے 17 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔سٹیٹ بینک کے ذخائر 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 36 کروڑ ڈالر جبکہ بینکوں کے ذخائر 6 ارب 36 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق برآمدات، ترسیلات زر میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے اور بیرونی سرمایہ کاری توقعات سے کم ہونے کے باعث ادئیگیوں کا توازن بگڑرہا ہے، یہی وجہ ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں مستقل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved