تازہ ترین  
منگل‬‮   23   اکتوبر‬‮   2018

ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافے کے باعث روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان


کراچی (این این آئی) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافے کے باعث روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان۔روئی کی قیمتیں پچھلے دو روز کے دوران ریکارڈ 400 روپے فی من اضافے کے بعد پچھلے دو ماہ کی بلند ترین سطح8ہزار 700روپے فی من تک پہنچ گئیں،کاشتکاروں میں خوشی کی لہر۔چیئرمین کاٹن جنرز احسان الحق نے بتایاکے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافے سے پاکستان سے کاٹن پراڈکٹس کی برآمدات میں اضافے اور پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی بحالی اور گیس ٹیرف میں 45فیصد کمی

کے باعث 100سے زائد ٹیکسٹائل ملز دوبارہ فعال ہونے کی اطلاعات کے باعث پاکستان بھر میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں700روپے فی من کا اضافہ سامنے آ چکا ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ان میں مزید تیزی کا رجحان سامنے آئے گا ۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ،چین اور ترکی کے درمیان جاری اقتصادی جنگ کے باعث چین اور ترکی کی جانب سے امریکہ سے روئی درآمدات معطل ہونے سے دنیا بھر میں روئی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود پچھلے ایک ہفتے سے پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جس سے کاشتکاروں میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved