تازہ ترین  
منگل‬‮   11   دسمبر‬‮   2018

ڈالر کی اونچی پرواز، مارکیٹ سے سرمایہ غائب


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان نے سب کو پریشان کر دیا، سرمایہ داروں نے مارکیٹ سے ڈالر کو غائب کر دیا ہے جس کے باعث کوئٹہ کی اوپن مارکیٹ میں مندی کا رحجان ہے۔ ملک میں آنے والے معاشی بحران نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب سب کو پریشان کر رکھا ہے۔

امریکی ڈالر ایسا محو پرواز ہے کہ کسی طرح قابو میں نہیں آ رہا، کوئٹہ کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر نایاب ہو گیا ہے۔ منی چینجرکے پاس ڈالر خریدنے کی غرض سے جانے والوں کو ان دنوں ایک ہی جواب مل رہا ہے کہ ڈالر نہیں ہے۔ یہ صورتحال ڈالر خریدنے کے خواہشمندوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔

کرنسی تبدیل کرنے والے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں کیونکہ کوئی بھی ڈالر فروخت کرنے کے لئے نہیں لا رہا، سرمایہ داروں نے ڈالر کی بڑھتی قیمت کو دیکھ کر اسے اپنی تجوریوں میں چھپا لیا ہے۔ ڈالر کی قدر میں بے لگام اضافے کے باعث اشیاء خور و نوش سمیت ضروریات زندگی کی ہر چیز کی قیمتوں کو بھی پر لگنے کا امکان ہے، عام شہری کے لئے بھی باعث پریشانی ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved