تازہ ترین  
جمعہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2018

کے الیکٹرک کی فروخت؛ واجبات کلیئرنس کے لیے آج اجلاس طلب


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کے الیکٹرک کے حصص کی چائنیز کمپنی کو فروخت کے حوالے سے واجبات کی کلیئرنس کیلیے آج اجلاس طلب کرلیا گیا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود نے کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد حصص کی چائنیز کمپنی کو فروخت کے حوالے سے واجبات کی کلیئرنس و قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے کیلیے آج اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں وزارت خزانہ، پاور ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہونگے۔ اجلاس میں کے الیکٹرک میں 66.4 فیصد حصص رکھنے والے سرمایہ کاروں اورچین کی کمپنی شنگھائی الیکٹرک پاور کے درمیان ہونیوالے سیل پرچیز ایگریمنٹ سمیت الیکٹرک کی فروخت کی راہ میں حائل قانونی و انتظامی رکاوٹوں کا جائزہ لیا جائیگا ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved