تازہ ترین  
جمعہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2018

شرح سود پر ٹرمپ کا بیان ایشیائی سرمایہ کاروں کے 3 ہزار ارب ڈالر لے ڈوبا


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شرح سود میں اضافے سے متعلق امریکی صدر کا بیان ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کے 3 ہزار ارب ڈالر لے ڈوبا۔

ڈونڈ ٹرمپ کا شرح سود میں اضافے سے متعلق بیان امریکا سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹوں پر مندی کا سبب بن گیا، بیان کے آتے ہی سب سے پہلے ڈاو جونس کا کبڑا نکلا، ایک ہی دن امریکی مارکیٹ 800 پوائنٹس گر گئی جو فروی کے بعد کی سب سے بڑی مندی ہے۔

امریکی مارکیٹ کی دیکھا دیکھی ایشیائی مارکیٹوں میں بھونچال آ گیا، جاپانی سٹاک مارکیٹ 1 ہزار پوائنٹس نیچے آ گئی، ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں 986 پوائنٹس کی کمی، سنگا پور سٹاک مارکیٹ میں 158 پوائنٹس کی کمی اور چینی سٹاک مارکیٹ میں 131 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایشیائی سٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 3 ہزار ارب ڈالر سے زائد ڈوب گئے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved