تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم پا کستانیو ں کیلئے بڑی خو شخبری آگئی


کراچی (نیوز ڈیسک ) سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے سبب آج 255 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا جس کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 138 روپے 88 پیسے اور انٹر بینک مارکیٹ میں 139 روپے 10 پیسے کے ریٹ پر ٹریڈ ہوتا رہا۔بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں نسبتاً بہتری کے بعد پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے مضبوط ہوتا دکھائی دے رہا ہے جس کے باعث ڈالر کے نرخ بھی مستحکم رہے۔ انٹر بینک میں ڈالر

138 روپے 88 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے 10 پیسے میں فروخت ہوا۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کے سبب آج بھی تیزی دیکھنے میں آئی، کاروبار کے دوران 255 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 177 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved