تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

سونا خریدنے سے پہلے ایک بار یہ خبر پڑھ لیں ، نئی قیمتیں کیا ہیں ؟


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سونا خریدنے سے پہلے ایک بار یہ خبر پڑھ لیں ، نئی قیمتیں کیا ہیں ؟ ۔۔عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافہ ہوگیا اور ایک اونس سونے کی قیمت 1292ڈالر ہوگئی ہے ۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی

مارکیٹ میں اضافے کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں اور سونا 100 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا ہے۔ پاکستانی مارکیٹ میں اس وقت سونے کی فی تولہ قیمت 67 ہزار 300 روپے ہے ۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 87 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 57 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved