08:33 am
کاروں کی درآمد پر ٹیکسوں کی ڈالر میں ادائیگی کی شرط لاگو

کاروں کی درآمد پر ٹیکسوں کی ڈالر میں ادائیگی کی شرط لاگو

08:33 am

کراچی(نیوز ڈیسک) حکومت نے کاروں کی درآمد پر ٹیکسوں کی ڈالر میں ادائیگی کی شرط لاگو کر دی ہے۔یکم فروی سے کاروں کی درآمد ڈالر میں ڈیوٹیز ادا کر کے ہو گی۔ حکومت نے حکم نامہ جاری کر دیا لیکن یاد رہے گزشتہ حکومت نے بھی ایسا ہی اقدام لیا تھا جو
انہیں 5 ماہ بعد واپس لینا پڑا۔اس بار بھی کاروں کے درآمد کنندگان اپنے کاروبار ختم ہونے سے پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ ڈالر میں ڈیوٹیز ادا کی جائیں۔ ہم سالانہ 100 ارب روپے کا ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ حکومت کے اس اقدام کا معیشت اور عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔