08:36 am
رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں 77 فی صد کمی

رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں 77 فی صد کمی

08:36 am

کراچی (نیو زڈیسک) معیشت کے حوالے سے ایک بری خبر، رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں 77 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 19-2018 کے ابتدائی 6 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 77 فی صد کمی سے صرف 90 کروڑ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی
سال اسی عرصے میں یہ رقم 3 ارب 95 کروڑ ڈالر تھی۔جولائی سے دسمبر تک اسٹاک مارکیٹ سے بھی غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 42 کروڑ ڈالر کا سرمایہ باہر نکال لیا۔ صرف دسمبر میں اسٹاک مارکیٹ سے 9 کروڑ ڈالر کا سرمایہ نکالا گیا۔