12:21 pm
سٹاک مارکیٹ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں کردار ادا کر سکتی ہے

سٹاک مارکیٹ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں کردار ادا کر سکتی ہے

12:21 pm

کراچی(نیو زڈیسک) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے چئیرمین فرخ سبز واری کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکس چینج انفراسٹیکچر کے بڑے منصوبوں اور حکومت کی سرمائے کی فراہمی کی دیگر ضروریات کو احسن انداز سے پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔فرخ سبز واری کراچی میں پاکستان سٹاک ایکس چینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایس ای سی پی کے کمشنر سکیورٹیز مارکیٹ ڈویژن، شوذب علی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسرت جبین، پی ایس ایکس کے حکام موجود تھے۔فرخ سبز واری نے کہا کہ
سٹاک مارکیٹ ملک میں معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے اور فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ایس ای سی پی، معاشی ترقی کے حکومتی ایجنڈا کے مطابق، سٹاک مارکیٹ کی ڈویلپمنٹ اور فروغ کے لئے اصلاحات کا پروگرام شروع کر رہا ہے تا کہ اس مارکیٹ کو دیگر بین الاقوامی مارکیٹوں کے ہم پلہ بنایا جائے۔اجلاس کے آغاز میں گزشتہ چند سالوں میں سٹاک مارکیٹ میں کی گئی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں گہرائی اور وسعت پیدا کرنے کے لئے ضروری اقدامات جیسے کہ نئی مصنوعات کو بروقت متعارف کروانا، سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے اقدامات کرنا، مارکیٹ کی ترقی کے لئے جامع اصلاحات کا پروگرام ترتیب دینا اور مارکیٹ کی وسعت اور سرمایہ کاروں میں اضافے کے لئے آگہی کے پروگرام اور دیگر اہم ایشوز پر بات کی گئی۔سٹاک مارکیٹ میں نئی لسٹنگ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے سہولتوں کی فراہمی اور میڈیم اینڈ سمال انٹر پرائزیز کی لسٹنگ کے لئے اقدامات کرنے پر بھی غور کیا گیا۔اس بات کو بھی زیر غور لایا گیا کہ سٹاک مارکیٹ سرمائے کی فراہمی کا اہم پلیٹ فارم ہے اور اس کو مزید مستعد کیا جا سکتا ہے۔فرخ سبز واری نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج اس پوزیشن میں ہے کہ انفرا سٹکچر کے بڑے منصوبوں اور حکومت کی سرمائے کی دیگر ضروریات کو احسن انداز میں پورا کر سکتی ہے

تازہ ترین خبریں

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان 

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔

 کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اورعلی زیدی کے درمیان تلخ کلامی 

 کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اورعلی زیدی کے درمیان تلخ کلامی 

ملک کے مختلف شہروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا ڈکیت گروہ کراچی سے  گرفتار 

ملک کے مختلف شہروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا ڈکیت گروہ کراچی سے گرفتار