07:27 am
کینیڈین ڈپٹی ہائی کمیشنر وینڈی گلمور کا پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دورہ

کینیڈین ڈپٹی ہائی کمیشنر وینڈی گلمور کا پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دورہ

07:27 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کینیڈین ڈپٹی ہائی کمیشنر وینڈی گلمور نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور آئندہ برسوں میں پاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارتی تعلقات میں اضافے کا امکان ظاہر کر دیا۔پاکستان میں تعینات کینیڈا کی ڈپٹی ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں روایتی گھنٹہ بجا کر مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کینیڈا کے تجارتی تعلقات اچھے ہیں جن میں مزید اضافہ ہو رہا ہے،
سروسز سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک میں تعاون جاری ہے۔وینڈی گلمور کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ کینیڈین شہری پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بطور سی ای او کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ برسوں میں پاکستان کینیڈا میں تجارتی تعلقات میں اضافے کا امکان ہے۔