10:57 am
جرمنی کا حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے منصوبوں میں اظہار دلچسپی

جرمنی کا حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے منصوبوں میں اظہار دلچسپی

10:57 am

ہری پور(نیو زڈیسک) جرمنی کی جانب سے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔بزنس کمیونٹی سے خطاب میں مارٹن کوبلر نے کہا کہ پاکستان میں انوسٹمنٹ کے مواقع موجود ہیں، اپنی حکومت کو قائل کرنیکی کوشش کروں گا جرمن حکومت حطار
انڈسٹریل اسٹیٹ میں مختلف پروجیکٹس میں دلچسپی رکھتی ہے۔جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر گزشتہ روز ہری پور پہنچ گئے جہاں انھوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے مسائل سے پوچھے، حطار انڈسٹریل اسٹیٹ سے نکلنے والے زہریلے پانی کے نالہ کی بدبو سے متاثرہ شہریوں نے جرمن سفیرکے سامنے گندگی سے متعلق مسائل کے انبار لگا دیے۔