03:06 pm
گوادر کو جدید شہر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، خسرو بختیار

اسلام آباد (نیو زڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ گوادر کو ایک جدید اور سمارٹ شہر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے بلوچستان کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص فنڈز بروقت جاری کیے جائیں گے۔اسلام آباد میں مخدوم خسرو بختیار کے زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں گوادر ماسٹر سٹی پلان منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی
گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر سجاد حسین اور پی ڈی سی پیک حسان داؤد نے پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔متعلقہ اداروں کو سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے سرمایہ کار دوست لیگل فریم ورک اور ماڈلز تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ شہر کو ماحول دوست، صاف اور سرسبز بنانے کیلئے کئی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھاری صنعتیں اور آئل سٹی شہر سے دور قائم کرنے اور شہر کی ترقی کو مدنظر رکھ کر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی پیشہ وارانہ طریقہ کار کے تحت اور مالی وسائل کو مدنظر رکھ کر شہر کو ترقی دی جائے گی۔خسرو بختیار نے متعلقہ اداروں کو اراضی کی حصول اور دیگر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر اور گوادر بندرگاہ کے توسیعی منصوبے ایک دوسرے کے ساتھ مطابقت میں تیار کئے جائیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی، کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ، صوبائی وزیر برائے اطلاعات بلوچستان ظہور احمد بلیدی اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین خبریں

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے  لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

 شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب