01:56 pm
5 ماہ میں جھٹ پٹ دوسرا بجٹ، مہنگائی کا طوفان آج آنے کا امکان

5 ماہ میں جھٹ پٹ دوسرا بجٹ، مہنگائی کا طوفان آج آنے کا امکان

01:56 pm

اسلام آباد (نیو زڈیسک) حکومت منی بجٹ آج پیش کریگی، بڑی گاڑیاں اور درآمد ی اشیا مہنگی جبکہ برآمدات بڑھانے کیلئے مراعات کے اعلانات متوقع ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے آج قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے ضمنی بجٹ میں صنعتوں کیلئے ہیوی مشینری و پرز ہ جات کی درآمد پر عائد کسٹم ڈیوٹی، سیلز ٹیکس و انکم ٹیکس پر کمی کا اعلان متوقع ہے، نئی صنعت لگانے والوں کو بھی مراعات کا پیکیج دیا جاسکتا ہے۔ ریفائنری، رئیل اسٹیٹ سے متعلقہ، انفراسٹرکچر سمیت ہیوی مشینری کی درآمد اور فارماسیوٹیکل پر مشینری کو اپ گریڈ کرنے کیلئے
جدید مشینری کی درآمد و تنصیب پر عائد ٹیکس میں چند سال تک کمی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔دوسری طرف موبائل فون کارڈ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کئے جانے کا امکان ہے جبکہ تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کا بوجھ بڑھایا جائے گا، درآمدی خام مال پر ٹیکس میں کمی ہو سکتی ہے، سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں ریلیف ملنے کا امکان ہے، قیمتی موبائل فون اور 1800 سی سی سے بڑی درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے۔ سٹاک مارکیٹ شیئرز کی خرید و فروخت پر عائد ایڈوانس انکم ٹیکس کے خاتمے اور کیپٹل گینز ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا جائے گا۔ برآمدکنندگان کیلئے ریفنڈز اور آسان کاروبار سے متعلق اصلاحات بھی منی بجٹ کا حصہ ہے۔ نان فائلرزکو چھوٹی گاڑیوں کی خریداری کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔ٹیکس دینے والوں کیلئے بینک ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جاسکتا ہے، چھوٹے گھروں کی تعمیر کیلئے بینکوں کو قرضوں کی فراہمی پر ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کا امکان ہے، منی لانڈرنگ کے قوانین کو مزید سخت کیا جاسکتا ہے۔ منی بجٹ میں پانچ سو روپے تک کے موبائل فون بیلنس پر ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے۔ پانچ سالہ سٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک پر عمل درآمد کے اقدامات کا بھی اعلان ہوگا۔ 200 سے زیادہ خام اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی تجویز ہے جبکہ تنخواہ دار طبقے کو سالانہ 12 لاکھ آمدن پر ٹیکس چھوٹ کم کی جا سکتی ہے۔اسد عمر ترسیلات زر میں اضافے اور برآمدات سے متعلق آگاہ کریں گے۔ تجارتی خسارے اور درآمدات میں کمی کے حوالے سے ایوان کو بتایا جائے گا۔ دوست ممالک سے ملنے والی امداد سے متعلق ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔ اراضی کے لین دین میں ای رجسٹری،آن لائن فرد کی سہولیات منی بجٹ میں متعارف کرانے کی تجویز بھی ہے ۔ ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگیوں کیلئے اقدامات کی تجویز بھی منی بجٹ میں شامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 30 جون 2019 تک عائد کیے جانے پر غور کیا جائیگا، پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک پر ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے، منی بجٹ میں سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی مزید بڑھانے پر غور ہے، امپورٹڈ کپڑے، جوتے، جیکٹس، بریف کیس، پرس، بیلٹس اور کوٹ بھی مہنگے ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 شہباز شریف سے  یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا