09:00 am
متحدہ عرب امارات نے 3 ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں جمع کرا دیئے

متحدہ عرب امارات نے 3 ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں جمع کرا دیئے

09:00 am

اسلام آباد (نیو زڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے 3 ارب ڈالر سٹیٹ بینک پاکستان میں جمع کرا دیئے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل اے ڈی ایف ڈی اور گورنر سٹیٹ بینک نے ابو ظہبی میں اے ڈی ایف ڈی ہیڈ کوارٹرز میں معاہدے پر دستخط کئے۔
منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان نے کہا یو اے ای نے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3ارب ڈالر جمع کرا دیئے ہیں۔ اس سے پاکستان کو مالی استحکام کے حصول اور اقتصادی چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی