02:17 pm
بتایا جائے 100 ارب کا ریونیو کہاں استعمال ہو رہا ہے، سراج قاسم تیلی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ تاجروں کو بتائیں کہ ایس آربی کی جانب سے سالانہ وصول ہونے والے100 ارب روپے کا ریونیو کہاں استعمال کیاجارہا ہے۔بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے کہا کہ ایس آربی کا ریونیو گروتھ لائق تحسین ہے اور وزیراعلی سندھ ایس آربی کے سرپرست اعلی ہیں جو تاجروں کو بتائیں کہ ایس آربی کی جانب سے سالانہ
وصول ہونے والے100 ارب روپے کا ریونیو کہاں استعمال کیاجارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایس آربی کے وصول شدہ ریونیو کو اگرلاڑکانہ یاکسی اور شہر پر خرچ کیاجارہا ہے وہ بھی بتایا جائے۔دوسری جانب ایس آربی کے چیئرمین خالد محمود نے کراچی چیمبر آف کامرس میں تاجروصنعتکاروں سے خطاب کے دوران سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) دشواریوں کے باوجودرواں مالی سال کے 120ارب روپے کاریونیوہدف حاصل کرلے گا۔انھوں نے بتایاکہ رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں ایس آربی کا ریونیو گروتھ 14فیصد رہا ہے جو ٹرانسپورٹ پورٹس اور ٹرمینلز کی بہترین کارکردگی کا مرہون منت ہے۔ اگرپری پیڈ اور پوسٹ پیڈ موبائل فونزکے بلوں پر وصولیاں ہوتیں تو ریونیوگروتھ کی شرح21فیصد ہوتی۔ عدالت کے حکم پر ایس آربی گذشتہ 6 ماہ سے موبائل فونز پرسیلز ٹیکس وصول نہیں کرسکاہے۔خالد محمود نے بتایا کہ ایس آر بی میں رجسٹرڈٹیکس دہندگان کی تعداد 29ہزار ہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں 44 ارب 60 کروڑ روپے خدمات پرسیلز ٹیکس وصول کیا گیا۔گزشتہ مالی سال 100 ارب روپے خدمات پر ٹیکس وصولی ہوئی تھی

تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

متحدہ عرب امارات  کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت  ردعمل سامنے آگیا

عمران درست کہتا ہے کہ زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے،میں اپنے بیان پر قائم ہوں، شیخ رشید

پولیس ہمارے گھر کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہی تھی، مونس الٰہی کا چھاپے پر ردعمل

مریم نواز سے اختلافات شدید ۔۔۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے

آئی ایم ایف کا پاکستان پر بجلی مہنگی کرنے کیلیے دباؤ،روڈ میپ طلب کرلیا

بجلی بریک ڈاؤن،نیپرا نے سارا ملبہ این ٹی ڈی سی پرڈال دیا

غیرملکی کمپنی انڈس موٹرز کا پلانٹس بند کرنے کا اعلان

پاکستانی اداروں کی نجکاری ، پی ڈی ایم حکومت نےآئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

مسلم لیگ ق کی صدارت کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، چوہدری شجاعت حسین صدر برقرار