02:10 pm
کاروباری و تجارتی تنظیموں نے ترمیمی مالیاتی بل کو کاروبار دوست قرار دیدیا

کاروباری و تجارتی تنظیموں نے ترمیمی مالیاتی بل کو کاروبار دوست قرار دیدیا

02:10 pm

لاہور(نیو زڈیسک) صنعتی و تجارتی تنظیموں اور بزنس کمیونٹی نے ترمیمی مالیاتی بل کو سرمایہ کار و کاروبار دوست قرار دے دیا۔ترمیمی مالیاتی بل سے ملک میں کاروباری طبقے کا اعتماد بحال اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر الماس حیدر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترمیمی مالیاتی بل 2019ء کو خوش آئند قرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور چیمبر کی بہت سی تجاویز حکومت نے تسلیم کرلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درآمدی خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور خاتمہ پیداواری لاگت میں کمی لائے گا، اس سے اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی۔ انہوں
نے کہا کہ بینکوں کا ٹیکس ریٹ کم کرنے سے ایس ایم ای سیکٹر کو فائدہ ہوگا اور ان میں بینکوں کی سرمایہ کاری بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ فائلر اور نان فائلر کے درمیان فرق سے کار انڈسٹری کا حجم تیس فیصد تک کم ہوا، حکومت نے نان فائلر کو گاڑی خریدنے کی اجازت دیکر اچھا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی گھروں پر ٹیکس میں کمی اور نیوز پرنٹ پر ڈیوٹی کا خاتمہ اچھے اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز میں نئی انڈسٹری کو ٹیکسوں سے چھوٹ دینا خوش آئند مگر یہی چھوٹ صنعتی وسعت سازی پر بھی دی جائے۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار کے لیے آلات کی مینوفیکچرنگ کو ٹیکس چھوٹ دینے سے روایتی ذرائع پر انحصار کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں اصلاحات سے انویسٹر کو فائدہ ہوگا، موبائل فون پر ڈیوٹی نہ بڑھانا اچھا قدم جبکہ ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کے تاجر سکھ کا سانس لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری برادری مارک اپ ریٹ میں کمی کی توقع کررہی تھی لیکن اس کا کہیں ذکر نہیں کیا گیا۔پریس کانفرنس میں سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر، شاہد حسن شیخ، محمد علی میاں، میاں مظفر علی، فاروق افتخار، میاں نعمان کبیر، امجد علی جاوا، عرفان اقبال شیخ ، ذیشان خلیل اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین بھی موجود تھے۔ انجمن تاجران لاہور(رجسٹرڈ)نے منی بجٹ کوخوش آئند قراردے دیا۔ انجمن تاجران لاہورکے صدرمجاہد مقصود بٹ نے منی بجٹ کومثبت قراردے دیا،انہوں نے کہا کہ بینک ٹرانزیکشن پرفائلرکیلئے ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنا خوش آئند فیصلہ ہے۔تاجربرادری کی جدوجہد رنگ لے آئی۔نان فائلرزکوچھوٹ دینا اچھا اقدام ہے،انہوں نے کہا کہ بجٹ تاجربرادری کیلئے خوش آئند ہے،پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن (پیاف) کے چیئرمین میاں نعمان کبیر نے منی بجٹ (اکنامک ریفارمز) کو تاجر دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے اعلان کردہ اکنامکس ریفارمز کی بھر پور تائید کرتے ہیں۔ اکنامک ریفارمز بہت اچھے ہین۔ ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا۔

تازہ ترین خبریں

بنی گالہ پر چھاپوں کو جواب۔۔ جاتی امرا لیگی قیادت کےگھروں پر چھاپے مارنے کی تیاریاں مکمل ۔۔ تحریک انصاف کے بڑا اعلان کردیا

بنی گالہ پر چھاپوں کو جواب۔۔ جاتی امرا لیگی قیادت کےگھروں پر چھاپے مارنے کی تیاریاں مکمل ۔۔ تحریک انصاف کے بڑا اعلان کردیا

پاکستان کا وہ شہر جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا 2000روپے تک پہنچ گیا

پاکستان کا وہ شہر جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا 2000روپے تک پہنچ گیا

اگر 48 گھنٹوں میںسوات کے حالات کنٹرول نہ ہوئے تو۔۔۔سابق وزیراطلاعات مراد سعید نے بڑاالٹی میٹم دیدیا

اگر 48 گھنٹوں میںسوات کے حالات کنٹرول نہ ہوئے تو۔۔۔سابق وزیراطلاعات مراد سعید نے بڑاالٹی میٹم دیدیا

عمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک امیدوار 9 حلقوں سے انتخاب لڑےگا

عمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک امیدوار 9 حلقوں سے انتخاب لڑےگا

گڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر اُلٹ گیا، کتنے افراد جاں بحق ہوگئے ،پنجاب کے بڑے شہر سےانتہائی افسوسناک خبرآگئی

گڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر اُلٹ گیا، کتنے افراد جاں بحق ہوگئے ،پنجاب کے بڑے شہر سےانتہائی افسوسناک خبرآگئی

یہ مسجد کے ساتھ والے گھر میں رہتے تھے ۔۔ اسلام سے لوگوں کی زندگیاں بدلنے والے اسرار احمد ڈاکٹر بننے کی بجائے عالم دین کیسے بن گئے؟

یہ مسجد کے ساتھ والے گھر میں رہتے تھے ۔۔ اسلام سے لوگوں کی زندگیاں بدلنے والے اسرار احمد ڈاکٹر بننے کی بجائے عالم دین کیسے بن گئے؟

حقیقی آزادی جلسہ۔۔ عمران خان آج کیا  بڑا اعلان کرنےوالے ہیں ، وقت سے پہلے ہی بڑی خبر سامنے آگئی

حقیقی آزادی جلسہ۔۔ عمران خان آج کیا بڑا اعلان کرنےوالے ہیں ، وقت سے پہلے ہی بڑی خبر سامنے آگئی

چور زیرِ زمین دفن ہو گیا، بینک لوٹنے کا ارادہ کرنے والا ملزم الٹا خود ہی کیسے سرنگ میں پھنس گیا؟

چور زیرِ زمین دفن ہو گیا، بینک لوٹنے کا ارادہ کرنے والا ملزم الٹا خود ہی کیسے سرنگ میں پھنس گیا؟

پی ٹی آئی نے جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے،وفاقی وزیرمصدق ملک نے بڑدعویٰ کردیا

پی ٹی آئی نے جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے،وفاقی وزیرمصدق ملک نے بڑدعویٰ کردیا

وسیم اور وقار لیجنڈ لیکن آصف سے بہتر کوئی بائولر نہیں،قومی ٹیم کے فاسٹ بائولرنے حیران کن بات کہہ دی

وسیم اور وقار لیجنڈ لیکن آصف سے بہتر کوئی بائولر نہیں،قومی ٹیم کے فاسٹ بائولرنے حیران کن بات کہہ دی

فارن فنڈنگ کیس،قاسم سوری ایف آئی اے کے نوٹسز کے خلاف بڑااقدام اٹھالیا

فارن فنڈنگ کیس،قاسم سوری ایف آئی اے کے نوٹسز کے خلاف بڑااقدام اٹھالیا

این اے 245 ، جے یو آئی کا امیدوار کس کے حق میں دستبردارہوگیا،شہرقائد سے بڑی خبرآگئی

این اے 245 ، جے یو آئی کا امیدوار کس کے حق میں دستبردارہوگیا،شہرقائد سے بڑی خبرآگئی

کم وقت میں انہوں نے بہت مقبولیت حاصل کی ۔۔ نیلے کپڑوں میں موجود مسکراتی یہ بچی آج کی کونسی مشہور شخصیت ہے؟

کم وقت میں انہوں نے بہت مقبولیت حاصل کی ۔۔ نیلے کپڑوں میں موجود مسکراتی یہ بچی آج کی کونسی مشہور شخصیت ہے؟

شمالی وزیرستان میں بم دھماکا،کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

شمالی وزیرستان میں بم دھماکا،کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی