02:18 pm
حکومت کا اکنامک ریفارم پیکج انتہائی مثبت پیش رفت ، ملکی معیشت اور انڈسٹری مستحکم ہو گی :الماس حیدر صدر لاہور چیمبر آف کامرس

حکومت کا اکنامک ریفارم پیکج انتہائی مثبت پیش رفت ، ملکی معیشت اور انڈسٹری مستحکم ہو گی :الماس حیدر صدر لاہور چیمبر آف کامرس

02:18 pm

لاہور(نیو زڈیسک)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر الماس حیدرنے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ نہیں بلکہ اکنامک ریفارم پیکج پیش کیا ہے ،حکومت نے کوشش کی ہے کہ گذشتہ دس سال سے جو خرابیاں ہوئی ہیں ان میں سے جتنا کم کر سکتے ہیں کر دیں،150 را مٹیریل پر ڈیوٹیاں کم ہونے سے پاکستان کی انڈسٹری مستحکم ہو گی ، ‏تحریک انصاف نے ملکی معیشت کے لئے جو کرنا تھا اس میں سے بہت کچھ آج کردیا ہے۔نجی ٹی
وی سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر نے حکومت کے منی بجٹ پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بجٹ پیش نہیں کیا بلکہ اکنامک ریفارم پیکج دیا ہے،وہ خرابیاں یا کوتاہیاں جو پچھلے دس سالوں میں ہوئی ہیں ،تحریک انصاف کی حکومت نے انہیں دور کرنے کی کوشش کی ہے ،ماضی میں بہت سارے ٹیکسز اور ود ہولڈنگ لگے ،آڈٹ سمیت بہت ساری چیزیں ہو رہی ہیں،حکومت نے کوشش کی ہے کہ ملکی معیشت میں پائی جانے والی ان خرابیوں میں سے جو بھی کم کر سکتے ہیں وہ کر دیں ۔انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اکنامک ریفارم پیکج میں حکومت نے 150 رامٹیریل پر ڈیوٹیاں کم کر دی ہیں ،اگر واقعی ایسا ہوا ہے تو اس سے انڈسٹری مضبوط ہو جائے گی اور اس سے سرمایہ کاری بھی آئے گی جبکہ روزگار کے مواقع بھی ملیں گے ۔صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری الماس حیدر کا کہنا تھا کہ اکنامک ریفارم پیکج سے ملکی صنعت مضبوط ہو گی اور ملک بھر میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ،جس وقت صنعت و تجارت چلتی ہے تو لوگوں کو روزگار بھی ملتا ہے ،جس وقت سپلائی ڈیمانڈ کا ریلشن شپ ٹھیک ہوتا ہے اور ڈیمانڈ کی وجہ سے سپلائی بڑھنا شروع ہوتی ہے تو قیمتیں بھی نیچے آنا شروع ہو جاتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک نیچرل پراسس ہے ،جو خود بخود ہو گا تاہم اس حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا ،ہر چیز کا ایک فرق ہوتا ہے ،کچھ چیزیں ہیں جن میں 6 ماہ میں فرق آئے گا اور کچھ چیزیں ہو ں گی جن کا نتیجہ دو سال میں آئے گا ،حکومت کا اکنامک ریفارم پیکج انتہائی مثبت ہے ،تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معیشت کے لئے جو کرنا تھا اس میں سے بہت کچھ آج کردیا ہے جو رہ گیا ہے وہ ہم حکومت سے اگلے بجٹ میں کروائیں گے ۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو خیبرپختونخوا میں تیسری بار حکومت ملنے کی پیشنگوئی کر دی گئی، اپوزیشن رہنما نے خود ہی اعتراف کرلیا

عمران خان کو خیبرپختونخوا میں تیسری بار حکومت ملنے کی پیشنگوئی کر دی گئی، اپوزیشن رہنما نے خود ہی اعتراف کرلیا

کورونا کا پھیلاؤ تیز، کن کن شہروں میں این سی او سی کی پابندیوں کا اطلاق ہو گا؟ فہرست آگئی

کورونا کا پھیلاؤ تیز، کن کن شہروں میں این سی او سی کی پابندیوں کا اطلاق ہو گا؟ فہرست آگئی

ن لیگ عبوری سیٹ اپ کا حصہ بنے گی یا نہیں؟ سینئر لیگی رہنما نے واضح اعلان کر دیا

ن لیگ عبوری سیٹ اپ کا حصہ بنے گی یا نہیں؟ سینئر لیگی رہنما نے واضح اعلان کر دیا

زلفی بخاری مزید2اہم عہدو ں سے مستعفی ہو گئے

زلفی بخاری مزید2اہم عہدو ں سے مستعفی ہو گئے

سردی کی شدت میں اضافہ ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

سردی کی شدت میں اضافہ ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

ہفتے میں کتنے روز کلاسز ہوں گی؟ این سی او سی اجلاس میں تجویز پیش کر دی گئی

ہفتے میں کتنے روز کلاسز ہوں گی؟ این سی او سی اجلاس میں تجویز پیش کر دی گئی

عوام کیلئے بڑا ریلیف ۔۔بجلی کے بلوں میں بڑی کمی کا امکان، خوشخبری سنا دی گئی

عوام کیلئے بڑا ریلیف ۔۔بجلی کے بلوں میں بڑی کمی کا امکان، خوشخبری سنا دی گئی

مجھے یا میرے خاندان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے، وقار ذکا نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

مجھے یا میرے خاندان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے، وقار ذکا نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

طاقتور حلقوں نے فیصلہ کر لیا۔۔ حکومت کتنے ہفتوں کی مہمان ہے؟ حکومتی صفوں میںکھلبلی مچ گئی

طاقتور حلقوں نے فیصلہ کر لیا۔۔ حکومت کتنے ہفتوں کی مہمان ہے؟ حکومتی صفوں میںکھلبلی مچ گئی

پریتی زنٹا اور عامر خان کی خفیہ شادی ، خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی ، اداکارہ نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

پریتی زنٹا اور عامر خان کی خفیہ شادی ، خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی ، اداکارہ نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کیلئے بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نےاہم فیصلہ سنا دیا ، صورتحال پریشان کن ہو گئی

فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کیلئے بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نےاہم فیصلہ سنا دیا ، صورتحال پریشان کن ہو گئی

خام تیل کی قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پیٹرول بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان

خام تیل کی قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پیٹرول بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان

ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مسافر ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی،انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، زخمیوں اور ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات آگئیں

ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مسافر ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی،انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، زخمیوں اور ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات آگئیں

چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی سے متعلق دھماکے دار خبر۔۔ سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی سے متعلق دھماکے دار خبر۔۔ سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی