10:27 am
منی بجٹ اقدامات سے صنعت کو مثبت پیغام گیا، سراج قاسم تیلی

منی بجٹ اقدامات سے صنعت کو مثبت پیغام گیا، سراج قاسم تیلی

10:27 am

کراچی(نیو زڈیسک)کراچی چیمبر آف کامرس نے حکومت کے اعلان کردہ اقتصادی اصلاحات کے پیکیج میں کراچی چیمبر کی تجاویزکی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی معیشت اور صنعتوں کی بہتری روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور تجارتی خسارے میں کمی کے لیے باقی ماندہ تجاویز کو بھی شامل کیا جائے گا۔بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے کے سی سی آئی کی تجاویز پر غور کرنے پر وزیر
خزانہ سے تشکرکااظہار کرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے منی بجٹ میں کئی رخنوں کو دور کیاہے جس سے سمت میں تبدیلی واضح نظر آرہی ہے۔کراچی چیمبر کے صدرجنید ماکڈا نے کہاکہ فائلر کی جانب سے بینک اکاؤنٹس سے نقد رقم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے سے کاروباری برادری خصوصاً ایس ایم ایز کے لیے بلا کسی خوف یا اندیشے کے کاروبار کرنے کے حوالے سے مثبت پیغام گیا جس سے بینکوں کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد ملے گی جبکہ نقد معیشت کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

تازہ ترین خبریں