10:29 am
ریفنڈ بانڈز جاری کرنے جیسے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں، جاوید بلوانی

ریفنڈ بانڈز جاری کرنے جیسے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں، جاوید بلوانی

10:29 am

کراچی(نیو زڈیسک)ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر نے منی بجٹ میں برآمدی شعبے سے کیے وعدوں پر مبنی اقدامات اور 5زیروریٹڈ سیکٹر کوسپلیمنٹری فنانس بل کے تحت زیرالتوا ریفنڈز کے اجرا کی غرض سے پرامیسری نوٹس کی صورت میں ریفنڈ بانڈز جاری کرنے جیسے اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے۔پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد جاوید بلوانی نے کہاکہ اعلان کردہ ریفنڈ بانڈزقابل منتقلی ہوں گے
جن پر سالانہ 10فیصد منافع بھی دیا جائے گا اوراس کی میچورٹی کی مدت 3سال ہوگی۔ انھوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ایکسپورٹرز کے 200بلین مالیت کے تمام ریفنڈز ایک ہی ادائیگی میں ادا کردیے جائیں تاکہ ایکسپورٹرز مالی دباؤ سے مکمل طور پر باہرآجائیں۔محمد جاوید بلوانی نے کہا کہ ایکسپورٹرز کی مزید حوصلہ افزائی اور ان کی ایکسپورٹ کی صلاحیت کو پروان چڑھانے کی خاطر حکومت پرائم منسٹر ایکسپورٹ پیکیج کے تحت ایکسپورٹرز کے ڈی ایل ٹی ایل کے کلیمز بھی جلد ادا کرے

تازہ ترین خبریں