11:16 am
اوپن مارکیٹ‌ میں‌ ڈالر 20 پیسے مہنگا

اوپن مارکیٹ‌ میں‌ ڈالر 20 پیسے مہنگا

11:16 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 50 پیسے بڑھ گیا جس کے بعد 138 روپے 90 پر ٹریڈ ہوتا رہا، اوپن مارکیٹ‌ میں‌ ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوا اور سٹاک مارکیٹ میں 153 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں 50 پیسے کا اضافہ ہو گیا اور ڈالر کے مقابلے 138 روپے

 90 پیسے کی سطح پر لین دین ہوتا رہا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوا، ڈیلرز کے مطابق ڈالر 139 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں 153 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور100 انڈیکس 41 ہزار 41 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر میں حالیہ اضافہ آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج کی وجہ ہو سکتا ہے، تاہم ملک میں سرمایہ آنے کے سبب سٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی صورتحال کیلئے مثبت اشاریہ ہے۔ 

تازہ ترین خبریں