01:31 pm
ایف بی آر انٹرنیٹ سروسز پر عائد ٹیکس کی وصولی کیلیے رولز جاری کرنے میں ناکام

ایف بی آر انٹرنیٹ سروسز پر عائد ٹیکس کی وصولی کیلیے رولز جاری کرنے میں ناکام

01:31 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے 8 ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود فیس بُک، ایمازون، گوگل اور یو ٹیوب سمیت پاکستانی صارفین کو فراہم کی جانے والی 15 اقسام کی انٹرنیٹ سروسز پر عائد کردہ 15 فیصد ٹیکس وصولی کے لیے رولز جاری نہیں کیے جاسکے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے سینیئر افسر نے گذشتہ روز ’’ایکسپریس‘‘کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں فنانس ایکٹ کے ذریعے یکم جولائی سے فیس بُک ،ایمازون ،گوگل اور یو ٹیوب سمیت دیگر تمام نان ریذیڈنٹس کی جانب سے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ اسپیس،
ڈیزائنگ، ویب سائٹس کے لیے ڈیجٹل و سائبر اسپیس ،آن لائن کمپیوٹنگ،اشیاء کی آن لائن خریدوفروخت سمیت پاکستانی صارفین کو فراہم کی جانے والی درجنوں آف شور ڈیجیٹل سروسز پر 15 فیصد ٹیکس لاگو کررکھا ہے مگر ان سروسز پر ٹیکس وصولی کے مکینزم کے لیے رُولز متعارف کروانا تھے جو ابھی تک نہیں کروائے جاسکے، جس کی وجہ سے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ان سروسز سے ٹیکس کی مد میں کوئی وصولیاں نہیں ہوسکیں۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز پر فنانس ایکٹ کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 2 میں 22 بی کے نام سے ایک نئی ذیلی شق شامل کی گئی ہے جس میں آف شور ڈیجیٹل سروسز پر فیس کی تعریف وضع کی گئی ہےمذکورہ کلاز میں کہا گیا ہے کہ آف شور ڈیجیٹل سروسز پر فیس کا مطلب کسی بھی نان ریزیڈنٹ کی جانب سے آن لائن ایڈورٹائزنگ کے لیے فراہم کی گئی سروسز پر ادا کی جانے والی فیس ہے جس میں ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ اسپیس، ڈیزائنگ، کریئٹنگ، ہوسٹنگ، مینٹیننس آف ویب سائٹس، ویب سائٹس کے لیے ڈیجیٹل اور سائبر اسپیس، ایڈورٹائزنگ،ای میلز،آن لائن کمپیوٹنگ،بلاگز، کسی بھی قسم کا آن لائن مواد(Content)اور آن لائن ڈیٹا کے علاوہ ڈیجیٹل کانٹنٹ کی اسٹورنگ اور ڈسٹری بیوشن، ڈیجیٹل ٹیکسٹ،ڈیجیٹل آڈیو و ڈیجیٹل ویڈیوکی اپ لوڈنگ کی سروسز کی فراہمی بھی شامل ہے جبکہ اسی فنانس ایکٹ کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 6 میں بھی ترامیم کی گئی ہیں اور رائیلٹی کے ساتھ آف شور ڈیجیٹل سروسز کے لیے فیس کے الفاظ کو شامل کرکے ٹیکس لاگو کردیا گیا ہے۔ان آف شور ڈیجیٹل سروسز پر ٹیکس کی شرح کا تعین کرنے کے لیے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 152 میں ون ڈبل بی کے بعد ون سی کے نام سے ایک نئی کلاز شامل کی گئی ہے جس میں تمام بینکوں و مالیاتی اداروں کو فیس بُک ،ایمازون ،گوگل اور یو ٹیوب سمیت دیگر تمام نان ریزیڈنٹس کی جانب سے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ اسپیس، ڈیزائنگ، ویب سائٹس کے لیے ڈیجیٹل و سائبر اسپیس ،آن لائن کمپیوٹنگ، اشیاء کی آن لائن خریدو فروخت سمیت پاکستانی صارفین کو فراہم کی جانے والی درجنوں آف شور ڈیجٹل سروسز کی فیس کی مد میں رقوم کی بیرون ملک منتقلی کے موقع پر 15 فیصد ٹیکس کٹوتی کو لازمی قرار دیا گیا ہے، یہ ٹیکس آف شور ڈیجیٹل سروسز کی فیس کی مد میں خام رقم پر کٹوتی کرتا ہے مگر اس بارے میں تاحال رولز جاری نہیں ہوسکے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق بینکنگ سیکٹر سے کٹوتی کردہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں وصولیاں ہورہی ہیں مگر گوگل و فیس بُک سمیت دیگرآف شور ڈیجیٹل سروسز پر ٹیکس کی مد میں ابھی تک کوئی وصولیاں نہیں ہوئیں ارو نہ ہی اس بارے میں ایف بی آر کے پاس کوئی تفصیلات موجود ہیں۔

تازہ ترین خبریں

سینیٹ الیکشن میں مداخلت ۔۔۔پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

سینیٹ الیکشن میں مداخلت ۔۔۔پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

 لگتا ہے 27 ایکشن پلان پر عمل آمد کے بعد فیٹیف پاکستان سے مزید ناجائز مطالبات کریگا، سینیٹر رحمان ملک

حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔شبلی فراز

حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔شبلی فراز

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔پنجاب کے سینٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔ فواد چوہدری

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔پنجاب کے سینٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔ فواد چوہدری

عوامی نیشنل پارٹی کا اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلا ن،تحقیقات کا مطالبہ

عوامی نیشنل پارٹی کا اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلا ن،تحقیقات کا مطالبہ

پی ایس ایل کا دسواں میچ ۔۔۔ پشاورزلمی کااسلام یونائیٹڈکیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

پی ایس ایل کا دسواں میچ ۔۔۔ پشاورزلمی کااسلام یونائیٹڈکیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

دلہن ٹریکٹر سے کود کر تھانے پہنچ گئی ۔۔ بھاراتیوں کا تھانے کے باہر احتجاج

دلہن ٹریکٹر سے کود کر تھانے پہنچ گئی ۔۔ بھاراتیوں کا تھانے کے باہر احتجاج

پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکو7 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکو7 وکٹوں سے شکست دے دی

جیلیں مسلم لیگ(ن)کےلیےنئی بات نہیں،نوازشریف نےعمران خان کےانتقام کاسامناکیا۔ حمزہ شہباز

جیلیں مسلم لیگ(ن)کےلیےنئی بات نہیں،نوازشریف نےعمران خان کےانتقام کاسامناکیا۔ حمزہ شہباز

لاہور میں جرائم کے خاتمے کیلئے ایک اور زبردست قدم ۔۔ پیٹرولنگ کے لیے ابابیل فورس تشکیل دے دی۔

لاہور میں جرائم کے خاتمے کیلئے ایک اور زبردست قدم ۔۔ پیٹرولنگ کے لیے ابابیل فورس تشکیل دے دی۔

کورونا  ایس او پیز ۔۔۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

کورونا ایس او پیز ۔۔۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

سانپ کو کیسے مارا ؟  DSP آئے تو سانپ زندہ تھا۔۔۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے پورا واقعہ بیان کردیا

سانپ کو کیسے مارا ؟ DSP آئے تو سانپ زندہ تھا۔۔۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے پورا واقعہ بیان کردیا

امجد آفریدی، شمیم آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل

امجد آفریدی، شمیم آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل