08:43 am
گیس کمپنیوں کا سرکلرڈیٹ بھی سر اٹھانے لگا

گیس کمپنیوں کا سرکلرڈیٹ بھی سر اٹھانے لگا

08:43 am

اسلام آباد (نیو زڈیسک) مختلف سرکاری اور نجی پاور پلانٹس کے ذمے واجب الادا رقم 132 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔بجلی کے بعد سرکاری گیس کمپنیوں کا سرکلر ڈیٹ بھی 132 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ سرکاری اداروں کے ذمہ گیس کے اصل واجبات 53 ارب 70 کروڑ جبکہ سود کی رقم 78 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق پاور سیکٹر سوئی سدرن کا 96 ارب 62 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔ کے الیکٹرک نےگیس
کمپنیوں کے سب سے زیادہ 90 ارب روپے دبا رکھے ہیں۔مختلف سرکاری اور نجی پاور پلانٹس نے سوئی نادرن کے 35 ارب 70 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ واپڈا پر سوئی سدرن کے 6 ارب 51 کروڑ، سوئی نادرن کے 18 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔لبرٹی پاور سوئی نادرن کا 4 ارب، اورینٹ پاور 2 ارب 69 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ پر سوئی نادرن کے ایک ارب 60 کروڑ، نندی پور پاور پلانٹ 3 کروڑ 60 لاکھ اور بلوکی پاور پلانٹ سوئی کے ذمہ ایک ارب 18 کروڑ روپے کے واجبات ہیں۔

تازہ ترین خبریں