06:45 am
اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

06:45 am

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور
کیا جائے گا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوگا، جس میں 8 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا، پاکستان پوسٹ کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے اندرون ملک ڈاک کے نئے نرخ مقرر کرنے پر غور کیا جائے گا۔ کمیٹی کو وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے 2 ارب روپے مالیت کے رمضان ریلیف پیکیج پر بریفنگ دی جائے گی، ملک کے دیگر اداروں سے متعلق اہم امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں