02:00 pm
روپیہ اپنی قدر کھو بیٹھا، تیل، بجلی مکانات کے کرائے بڑھ گئے 2019میں پاکستانی معیشت بارے عالمی رپورٹ جاری

روپیہ اپنی قدر کھو بیٹھا، تیل، بجلی مکانات کے کرائے بڑھ گئے 2019میں پاکستانی معیشت بارے عالمی رپورٹ جاری

02:00 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )دی اکانومسٹ کی اکانومک انٹیلیجنس جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2019 کے دوران مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ دی اکانومسٹ نے اکانومک انٹیلی جنس یونٹ کی جائزہ رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں 2019 کے دوران مہنگائی میں اضافہ ہوا، روپے کی قدر میں کمی مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ ہے
اور مکانات کے کرایوں، پانی و بجلی گیس کے نرخوں میں اضافے نے بھی مہنگائی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق ہاسنگ، پانی بجلی گیس کے نرخ میں سال بہ سال 11.6 فیصد اضافہ ہوا، غذائی اشیا کی قیمتوں میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا، فروری کے مہینے میں افراط زر کی شرح 56 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جب کہ زرعی پیداوارمیں کمی بھی کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں اضافہ کاسبب بنے گی۔

تازہ ترین خبریں