06:03 am
’’صبح صبح بڑی خوشخبری ‘‘ اب چاہے جتنا مرضی سونا خریدیں ۔۔ قیمت میں شاندار کمی ہو گئی

’’صبح صبح بڑی خوشخبری ‘‘ اب چاہے جتنا مرضی سونا خریدیں ۔۔ قیمت میں شاندار کمی ہو گئی

06:03 am

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اب چاہے جتنا مرضی سونا خریدیں ۔۔ قیمت میں شاندار کمی ہو گئی ۔۔۔مسلسل کئی روز سے بڑھتی سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی واقع۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہو گئی، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے بڑھتی ہوئی سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی ہوئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ انٹر بینک اور اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت اپنی جگہ پر برقرار ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی دیکھنے کو آئی جس کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی کے بعد 68 ہزار 600 روپے ہو گئی۔ اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت 271 روپے کمی کے بعد 58 ہزار 800 روپے کی سطح کو آ گئی۔جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 80 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت 139 روپے رہی جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی کے بعد 68 ہزار 600 روپے ہو گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کئی روز سے مسلسل بڑھتی جا رہی تھی۔ روز بروز اضافے کے ساتھ سونے کی قیمت 11 ڈالر تک بڑھ جانے کے بعد فی اونس نرخ 1298 ڈالر تک ہو گئے تھے۔ ایسوسی ایشن کی ہفتہ واررپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد اس عرصے میں ایک تولہ سونے کی قیمت 250 روپے اور 10 گرا م سونے کی قیمت میں 215 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں