04:23 pm
ملک میں طیارہ سازی کی صنعت کے قیام کا فیصلہ

ملک میں طیارہ سازی کی صنعت کے قیام کا فیصلہ

04:23 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک) حکومت نے ملک میں پہلی بار ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو طیارہ سازی کی صنعت کے قیام کیلیے پیشکش کردی جب کہ طیارہ سازی صنعت کے قیام کیلیے ٹیکسوں پر مکمل چھوٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ایئروناٹیکل کامرہ میں صرف جنگی طیارے تیارکیے جاتے ہیں لیکن حکومت نے پہلی بار تجارتی بنیادوں پرمسافروں کو لانے اورلے جانے والے طیاروں کی تیاری کیلیے باقاعدہ صنعت ( فیکٹریاں) قائم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ملک میں طیاروں کی صنعت کے قیام کا مقصد ملکی اور غیر ملکی سرکاروںکو پاکستان میں سرماکایہ کاری کی ترغیب دینا ہے اس سے پہلے کسی بھی حکومت نے ملک میں تجارتی بنیادوں چلائے جانے والے طیاروں کی تیاری کی صنعت میں دلچسپی نہیں لی۔معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے طیارہ سازی کی صنعت کو ملک میں فروع دینے
اور اس میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے بنیادی ضابطے اورلائحہ عمل بھی مرتب کرلیا ہے جس کے مطابق وفاقی حکومت طیارہ سازی کے عالمی اداروں کوملک میں طیارہ سازی شروع کرنے والے دلچسپی لینے والی کمپنیوں کی رہنمائی کرنے کی درخواست بھی کرے گی۔اس حوالے سے حکومتی سطح پر طیارے سازی کی فیکٹری کھولنے والوں کے لیے ہر قسم کی شرائط آسان ترین کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ طیارہ سازی کی فیکٹری کے لائسنسوں کی میعاد 10 سال کی ہوگی تاہم اسے ہر دو سال بعد اپنا آڈٹ کرانا ہوگا۔حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں طیارہ سازی کی فیکٹری قائم کرنے میں خصوصی مراعات دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں طیارہ بنانا، اس کے لیے خام مال خریدنا اور طیارے کی فروخت سمیت تمام سرگرمیاں شامل ہیں جن پر مالی اور ٹیکس کی مد میں زیادہ سے زیاد چھوٹ دی جائے گی۔ طیارہ سازی کی نئی فیکٹری شروع کرنے پر ٹیکسوں پر مکمل چھوٹ دی جائے جبکہ خام مال کی درآمد پرکسٹم ڈیوٹی میں بھی رعایت دی جائے گی۔پاکستان میں طیارہ سازی کی صنعت کے لیے ابتدا میں حکومت نے اپنی سرپرستی کی پیش کش کردی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹیکسوں اور فیسوںکی مد میں رعایت کے ذریعے سرمایہ کاروںکو اس صنعت کی جانب راغب کیا جاسکے۔واضح رہے کہ پاکستان میں طیارہ سازی کا سب سے بڑا ادارہ ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ ہے جہاں جنگی طیارہ سازی کا حجم زیادہ ہے جبکہ ملکی سطح پر تجارتی طیارہ سازی کا حجم نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے نئی ائیرلائنز کو طیاروں کی مہنگے داموں درآمدکرنی پڑتی ہے جس کی وجہ سے انھیں اپنا کاروبار شروع کرنے کی لاگت میں کافی بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے 

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے 

ہڈیوں کا گودا تک جماتی سردی میں برطانوی سکول کے طالب علموں کی سڑک پر نماز کی ادائیگی کی ویڈیو وائرل 

ہڈیوں کا گودا تک جماتی سردی میں برطانوی سکول کے طالب علموں کی سڑک پر نماز کی ادائیگی کی ویڈیو وائرل 

خوفناک طوفان پھر تباہی مچانے کو تیار، سکول بنداور امتحانی شیڈول تبدیل کر دیا گیا

خوفناک طوفان پھر تباہی مچانے کو تیار، سکول بنداور امتحانی شیڈول تبدیل کر دیا گیا

اپنے اپنے بچوں کا پتہ کرلیں، لاہور سے مری جانے والی بس کو خوفناک حادثہ ، کئی اموات، اضافے کا خدشہ 

اپنے اپنے بچوں کا پتہ کرلیں، لاہور سے مری جانے والی بس کو خوفناک حادثہ ، کئی اموات، اضافے کا خدشہ 

ترک صدر رجب طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی خبر نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا، اہم ترین تفصیلات 

ترک صدر رجب طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی خبر نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا، اہم ترین تفصیلات 

کون سا پاکستانی کب کس جرم میں گرفتار ہو جائے کچھ پتہ نہیں، نادرا کے ملازمین کس شرمناک کام میں ملوث نکلے ؟

کون سا پاکستانی کب کس جرم میں گرفتار ہو جائے کچھ پتہ نہیں، نادرا کے ملازمین کس شرمناک کام میں ملوث نکلے ؟

پاکستان کی مشہور اداکارائوں کی نازیبا ویڈیوز لیک، ملزم خود بھی اداکار نکلا، کس اداکارہ کے کہنے پر ویڈیوز بنائیں؟ 

پاکستان کی مشہور اداکارائوں کی نازیبا ویڈیوز لیک، ملزم خود بھی اداکار نکلا، کس اداکارہ کے کہنے پر ویڈیوز بنائیں؟ 

3 روز سے لاپتہ ایک اور پاکستانی جوان شہید ، یہ شہید کون ہے جان کر پاکستانی اپنے آنسو نہیں روک سکیں گے

3 روز سے لاپتہ ایک اور پاکستانی جوان شہید ، یہ شہید کون ہے جان کر پاکستانی اپنے آنسو نہیں روک سکیں گے