04:25 pm
بیرونی ادائیگیوں کے بعد روپے کی قدر مزید کم نہیں ہو گی، اسٹیٹ بینک

اسلام آباد(نیو زڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرونی ادائیگیاں مکمل ہونے کے بعد روپے کی قدر میں مزیدکمی نہیں ہو گی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فارن ایکس چینج عرفان علی شاہ نے ایکس چینج کمپنیوں کے طلب کردہ اجلاس میں کہا ہے کہ بڑی مالیت کی بیرونی ادائیگیاں مکمل ہونے کے بعد روپے کی قدر میں مزیدکمی نہیں ہو گی۔عرفان علی شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ انٹربینک میں طلب بڑھنے کی صورت میں ڈالر کی قدرمیں وقتی طورپراتارچڑھائو کے بعد کمی بھی ہوگی اور آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر گھٹے گی۔ آئندہ سال تجارتی خسارہ 18ارب ڈالر سے گھٹاکر12ارب ڈالر جبکہ برآمدات 23ارب
ڈالر سے بڑھاکر28ارب ڈالر تک پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔آئندہ سال پاکستان کے دوست ممالک جن میں چین، ملائیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا، سعودی عرب اوردبئی شامل ہیں کی جانب سے 20سے30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے جس سے ملک میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم بڑھے گااسی طرح ترسیلات زر کو18ارب ڈالر سے 25ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پاکستانی ہنرمندوں کوبیرونی ممالک میں روزگارکے لیے بھیجا جائے گا۔دوران اجلاس فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے بتایا کہ ایڈوائزری کونسل کے ایک رکن کی ڈالرکی قدر150روپے کی سطح تک پہنچنے کے بیان کے علاوہ ڈالر کی قدر میں اضافے کے حوالے سے پھیلنے والی منفی افواہوں کے باعث حالیہ دنوں میں ڈالر کی قدربڑھی ہے۔

تازہ ترین خبریں

شیخوپورہ میں ایک ارب 25 کروڑ دکان کے ماہانہ کرائے کی بولی کا معاملہ جب وزیراعظم تک پہنچا

نیٹو افواج کے انخلاءکے بعد افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ، روس نے سنگین خدشے کا اظہارکردیا

ایک ہی دن میں ڈالر اتنا سستا ہوگیا کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

عظمیٰ بخاری کو وزیراعلی پنجاب پر الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا

نیٹواورامریکہ کوبڑاجھٹکا،ترکی کاکابل ائیرپورٹ کی سیکورٹی کے لیے مزیدفوجی نہ بھیجنے کااعلان

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکوں پر اعتراض لگ گیا

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

لاہورسے ایک اورانتہائی افسوسناک خبرآگئی،بڑے پیمانے پرنقصان ،امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں

شرمیلا فاروقی کی شوہر حشام سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟خبر پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

مفتی منیب الرحمن نے عمران خان کے خواتین کےلباس کے بیان کی تائید کردی

حکمران جماعت کو بڑا دھچکا ،انتہائی اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑ گئے،کس جماعت میں شامل ہوگئے 

حکمران جماعت کو بڑا دھچکا ،انتہائی اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑ گئے،کس جماعت میں شامل ہوگئے 

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی