05:24 pm
ڈالر خرید کر پیسے ضائع نہ کریں  روپے کو کچھ بھی نہیں ہونے والا

ڈالر خرید کر پیسے ضائع نہ کریں روپے کو کچھ بھی نہیں ہونے والا

05:24 pm

کراچی(آئی این پی ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کا کوئی امکان نہیں، اسٹیٹ بینک نے کہہ دیا ہے کہ روپیہ توازن میں ہے،روپے کی قدر مارکیٹ سے ہم آہنگ ہوگئی ہے جسے مصنوعی طور پر اونچا رکھا گیا تھا ، اسٹیٹ بینک نے بھی یہ بات کی ہے، افواہیں نہ پھیلائیں اور ڈالر خرید کر پیسہ ضائع نہ کریں،تبدیلی کو عام طور پر پسند نہیں کیا جاتا ہے
اور اس سے تباہی بھی ہوتی ہے، تبدیلی کو مرحلہ وار متعارف کرانا چاہیے، آئی ایم ایف کے ساتھ شرح تبادلہ کے لیول پر بات نہیں ہوئی، ہمیں اپنے قوانین کو دنیا کے بہترین طریقوں پر منتقل کرنا ہے، پاکستانی معیشت کا حجم معاشی نمو کے مقاصد نہیں دے رہی، مارکیٹ ضرورت سے زائد ریگولیٹڈ ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ویڈیو لنک سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہابیرون ملک میں چھوٹے معاہدے ہوتے ہیں ارر لوگ ایمانداری سے پیسے لگاتے نکالتے ہیں، یہاں لوگ زیادہ ہیر پھیر کرتے ہیں، کیا پاکستان دنیا کا حصہ بننا چاہتا ہے یا نہیں؟۔اسد عمر نے کہا آپ خوش رہیں نارتھ کوریا کی طرح زندگی گزاریں اوردنیا سے کٹ جائیں، بغیر دستاویز کے اب کاروبارونہیں ہوگا۔ہم نے بڑے اور مشکل فیصلے کیے ہیں۔جب ایک شخص مارکیٹ میں پیسے لارہا ہے اسکا بینک اکانٹ ہے تو بس اس سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے،10الگ قسم کے ٹیکسز اور سسٹم لاکر کیوں لوگوں کو مشکل میں ڈالتے ہیں؟ایز آف ڈوئنگ بزنس کیلئے ہم کوشش کررہے ہیں مسائل کو دور کرکے آسان مواقع دیے جائیں گے۔ افواہیں پھیلانا بند کردیں،کچھ بھی مارکیٹ میں آجاتا ہے کہ ڈالر 160 کا ہونے والا ہے۔ ایکسچینج ریٹ بے لگام تھا،آج کچھ فیصلے ہورہے ہیں تو اس میں ہمارا ساتھ دیں۔پاکستانی معیشت کا حجم معاشی نمو کے مقاصد نہیں دے رہا۔معیشت کی مشکلات کااندازہ ہے۔معاشی بہتری کےلیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔پائیداراقتصادی ترقی کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔اسد عمر نے کہا پاکستانی کمپنیزصرف ڈومیسٹک ضروریات پوری کرتی ہیں۔ دنیاکےساتھ چلنے کےلیے ہمیں کارکردگی دکھانی ہوگی۔معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اسد عمر نے کہااین ایف سی پر کام شروع کر دیا ہے،حکومت نے بڑے اور مشکل فیصلے کیے ہیں۔خدا کا واسطہ ہے افواہیں پھیلانا چھوڑ دیں۔ہمیں اپنے قوانین کو دنیا کے بہترین طریقوں پر منتقل کرنا ہو گا۔۔ عام طور پر تبدیلی کو پسند نہیں کیا جاتا کیونکہ تبدیلی سے تباہی بھی ہوتی ہے۔روپے کی قدر کو مصنوعی طور پر اونچارکھاگیا ہے۔ڈالر کی قیمت پر آئی ایم ایف سے کوئی بات نہیں ہوئی۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اب بغیر دستاویز کے پاکستان میں کاروبار نہیں ہوگا۔ پاکستان کی 300سے 350ارب کی معیشیت ہے لیکن دنیا کی کھربوں کی اکانومی ہے۔ہماری کیپیٹل مارکیٹ میں اس طرز سے سرمایہ کاری نہیں ہورہی،لیکن اب لگتا ہے کہ لوگ اس طرف آنا شروع ہوگئے۔ جب تک ہم اپنی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کو نہیں بڑھائینگے اس وقت تک روزگار کے نئے مواقع نہیں مل سکتے۔تقریب میں بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اسٹاک ڈائریکٹرز بھی شریک تھے۔ممبرز اور ڈائریکٹرز نے بیل بجاکر کاروبار کا آغازکیا۔

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے