10:11 am
سٹاک مارکیٹ میں 773 پوائنٹس کی کمی، 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

سٹاک مارکیٹ میں 773 پوائنٹس کی کمی، 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

10:11 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان سٹاک ایکس چینج 773 پوائنٹس کی کمی کے بعد 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی، سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 37 ہزار کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکا۔بتایا گیا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں
آیا، 773 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 37 ہزار کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکا اور 36 ہزار 748 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جو گزشتہ6 ماہ کے دوران ٹریڈنگ کی کم ترین سطح ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان اور بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں منفی رجحان کے سبب سرمایہ کاری میں حالیہ گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے، حکومت جب تک مستحکم معاشی پالیسی نہیں اپناتی، موجودہ رجحان برقرار رہنے کا خدشہ ہے

تازہ ترین خبریں