03:20 pm
ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کیخلاف کارروائی کیلیے فنڈز طلب کرلیے

ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کیخلاف کارروائی کیلیے فنڈز طلب کرلیے

03:20 pm

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کیلیے قائم کیے جانیوالے3 بے نامی زونز،ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی اور ایپلٹ ٹربیونلزکیلیے آئندہ مالی سال 2019-20 کے وفاقی بجٹ میں الگ سے فنڈز مانگ لیے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈآف ریونیو کی جانب سے قائم کیے جانیوالے3 بے نامی زونز کیلیے گریڈ 17 تا 20 کی 10 نئی اسامیاں منظور کروائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ان تینوں زونز کیلیے درکار اسٹاف کی بھی منظوری لی جائے گی۔ان تینوں زونز کے سربراہان گریڈ20 میں لگائے جائیں گے اورزون میں گریڈ 20 کے
ایک افسر کی تقرری کے حساب سے3 آسامیاں منظور کروائی جارہی ہیں جبکہ گریڈ 18 کی 4 آسامیاں اسی طرح ہر زون کیلیے گریڈ 17کی ایک آسامی ہوگی۔ان اداروں کیلیے نئی آسامیوں کی منظوری حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جن میں گریڈ21 کی 10 ،گریڈ20 کی 3،گریڈ 18کی 4 اور گریڈ 17 کی 3 آسامیاں شامل ہیں جس کیلیے سمری کا مسودہ تیار کرلیا ہے جسے 15 اپریل تک حتمی شکل دے کر منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کو بھجوایا جائیگا۔ اس کے علاوہ بے نامی قانون اور رولز کے تحت ویئر ہاؤس بھی قائم کیا جائیگا۔دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ بے نامی قانون کے تحت بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے ایڈجوکیٹنگ اتھارٹی بھی قائم کی جارہی ہے اور اس کیلیے سیکریٹری ریونیو ڈویژن15 اپریل تک افسران کے ناموں کا پینل وفاقی حکومت کو بھجوائیں گے۔ ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی کے 2 بنچز کراچی اور لاہور میں بیٹھیں گے۔واضح رہے کہ بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کو اپنے خلاف فیصلوں میں اپیل کا حق ہوگا اور اس کیلیے وفاقی ایپلٹ ٹربیونل قائم کیے جارہے ہیں۔ ایپلٹ ٹربیونلز کے2 بنچ قائم ہونگے۔

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 شہباز شریف سے  یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا