03:23 pm
جس جس کے پاس ڈالر ہیں ، چپ کرکے باہر نکال کررکھ دے میرا بھائی پھر نہ کہنا ، ظالمو! بتاتو دیا کرو

جس جس کے پاس ڈالر ہیں ، چپ کرکے باہر نکال کررکھ دے میرا بھائی پھر نہ کہنا ، ظالمو! بتاتو دیا کرو

03:23 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کو اپنے پاس ذخیرہ اندوزی کرکے رکھنے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے بہت بڑی کارروائی عمل میں لادی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد ہو شربا انکشافات متوقع ہیں ، ڈالرز کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مصنوعی طور پر بڑھائی گئی ڈالر کی قیمت کو واپس اپنی اصل جگہ پر بحال نہ ہو
۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے لاہور کی منی ایکسچینجز پر چھاپے مارے جہاں پر ریکارڈ کے معائنے اور تفتیش کے بعد کروڑوں مالیت کے ڈالرز اور پاکستانی کرنسی کو تحویل میں لے لیا گیا۔ایف آئی اے کی اس کاروائی کی بنیاد پر ڈالر اور پاؤنڈ کا ریٹ مارکیٹ میں گر گیا۔ ایف آئی اے،پنجاب زون -I، لاہور نے گورنمنٹ آف پاکستان کی مہم کی روشنی میں ڈالرز ذخیرہ اندوزوں اور منی لانڈرنگ/حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف پورے لاہور میں منی ایکسچینجز پر ریڈ کئے گئے جس کے نتیجے میں دو ملوث ملزمان حسن غلام غوث اور عمر ڈار کر گرفتار کرکے مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں