03:48 pm
مضر برائیلر مرغی کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے، کوکب اقبال

اسلام آباد(نیو زڈیسک)مرغیوں کی فیڈ میں خطرناک دھاتوں کی وجہ سے برائیلر مرغی مضر صحت قرار دینے کی جامعہ کراچی کے شعبہ انوائرمینٹل اسٹڈیز کے ماہرین کی رپورٹ کے تناظر میں کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے مضر صحت برائیلر مرغی کی فروخت پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کوکب اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے مرغی کی فیڈ میں خطرناک دھاتوں کی نشان دہی کیوں نہیں کی یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی مضرصحت مرغی فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔انھوں نے کہا کہ کل کمشنر کراچی نے مرغیوں
اور انڈوں کی سپلائی کو یقینی بنانے اور ان کے نرخ طے کیے جانے کے سلسلے میں ایک اجلاس بلایا ہے اس اجلاس کو منسوخ کرکے پولٹری ایسوسی ایشن سے مضر صحت برائیلر مرغی فروخت کرنے کی باز پرس کی جائے اور تاوقتیکہ کہ ماہرین شعبہ انوائرمینٹل اسٹڈیز کی رپورٹ صحیح نہیں آجاتی برائیلر مرغی کی فروخت پر فوری پابندی عائد کی جائے، صارفین کی صحت سب سے اہم ہے انھوں نے کہا کہ جب برائیلر مرغی مضر صحت قرار دی گئی ہے تو یقیناً انڈے بھی مضر صحت ہوں گے اس کے لیے ماہرین پر مشتمل کمشنر کراچی کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں میڈیا اور صارفین کے نمائندے بھی شامل ہوں۔کوکب اقبال نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ جامعہ کراچی کے ماہرین شعبہ انوائرمینٹل اسٹڈیز کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے باوجود ابھی تک مضر صحت برائلر مرغی کی فروخت پر حکومت کا کوئی لائحہ عمل سامنے نہیں آیا انھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر خوراک ہری رام کشوری لال سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے انھوں نے صارفین کو ان کے مفاد میں مضر صحت برائیلر مرغی کی خریداری نہ کرنے کی ہدایت کی تاکہ ان کی صحت خراب ہونے سے محفوظ رہے۔انہوں نے کہا کہ مرغی فروخت کرنے والی دکانیں گندگی کاڈھیر دکھائی دیتی ہیں صفائی کا ناقص انتظام ہے مگر اس کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

شہدا پیکج کے تحت کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیک تقسیم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

صلح کا بیان دینا مہنگا پڑگیا، عہدے سے ہٹائے جانے کاامکان

کنیز اول اپنی جھوٹی رام لیلا میں روزانہ ایک نئے شگوفے کا اضافہ کرتی ہیں،فردوس عاشق اعوان

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

مہنگائی سے نجات کیلئے عمران خان سے چھٹکارہ ناگزیر ہے ،بلاول بھٹو زرداری

مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا ،شاہ محمود قریشی

چیئرمین نیب کا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم

خادم اعلیٰ کالبادہ اوڑھ کرکرپٹ اعلیٰ بننےوالےکےحساب دینےکاوقت ہے،شہبازگل

 مہنگائی سے نجات کیلئے عمران خان سے چھٹکارہ ناگزیر ہے ،بلاول

طاقتور ترین لوگ بھی قانون سے مبراء نہیں،حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہئے،فواد چوہدری