07:47 am
کراچی: 8 ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن کے 6 بے نامی اکاونٹس پکڑے گئے

کراچی: 8 ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن کے 6 بے نامی اکاونٹس پکڑے گئے

07:47 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) منی لانڈرنگ کے خلاف مہم میں ایف بی آر نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 8 ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن کے 6 بے نامی اکاونٹس پکڑے لئے۔ایف بی آر کراچی نے 8 ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن کے 6 بے نامی اکاوئنٹس کا کھوج لگا لیا، 4 تاجروں کے
خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ 5 سالوں میں ایک ارب 26 کروڑ سے زائد کا ٹیکس چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ملزمان کے ضلع بونیر اور کراچی صدر موبائل مارکیٹ کا پتہ درج ہے۔ملزمان کے 20، 20 لاکھ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، ملزمان نے 6 بے نامی اکاؤنٹس سے 8 ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن کی۔

تازہ ترین خبریں