10:25 am
کراچی: ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت میں 26 روپے لیٹر اضافے کا اعلان

کراچی: ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت میں 26 روپے لیٹر اضافے کا اعلان

10:25 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا، سرکار کی اجازت کے بغیر ڈیری فارمرز نے دودھ 26 روپے اضافے سے 120 روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کر دیا۔ زائد قیمتوں پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف صوبائی حکومت نے
کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔کراچی کے عوام کے لئے بری خبر، دودھ اب 26 روپے اضافے سے 120 روپے فی لیٹر ملے گا جس کی بڑی وجہ ڈیری فارمز کی جانب سے دودھ کی ہول سیل قیمت میں 26 روپے فی لیٹر اضافہ ہے جبکہ سرکار نے دودھ کے نرخ 94 روپے طے کیے تھے۔دودھ کی قیمت بڑھنے پرعوام سراپہ احتجاج ہیں، قیمتوں میں خود ساختہ اضافے پر صوبائی وزیر سپلائی اور پرائسز اسماعیل راہو نے نوٹس لیتے ہوئے کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور سپلائی پرائسز افسران کو زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔

تازہ ترین خبریں