09:30 am
دادو: 9 سرکاری گوداموں سے 1لاکھ 94 ہزار گندم کی بوریاں غائب

دادو: 9 سرکاری گوداموں سے 1لاکھ 94 ہزار گندم کی بوریاں غائب

09:30 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) 9 سرکاری گوداموں سے ایک لاکھ 94 ہزار گندم کی بھری بوریاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ اینٹی کرپشن کراچی نے تحصیل جوہی میں چھاپہ مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نےتحصیل جوہی ، خدا آباد، راد ھن ، پہلجی
اسٹیشن، خیر پور ناتہن سمیت دیگر سینٹرز پر چھاپہ مارا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ضمیر حسین عباسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی گندم سرکاری گوداموں سے غائب ہے ، موجودہ سال کی گندمی کی خریداری شروع نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں بوریاں گم ہونا کروڑوں روپے کی کرپشن ہے ، تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور محکمہ اناج عملہ غائب ہونے کی وجہ سے اینٹی کرپشن ٹیم دادو میں موجود ہے

تازہ ترین خبریں