09:36 am
چین پاکستان میں 3 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کریگا، عبدالرزاق داؤد

چین پاکستان میں 3 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کریگا، عبدالرزاق داؤد

09:36 am

اسلام آباد (نیو زڈیسک) مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ چین کیساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، وزیر اعظم 28اپریل کو چین جائیں گے تو معاہد ہ طے پائے گا۔چین کی منڈیوں میں چاول اور کاٹن بر آمد کی جارہی ہے۔مشیر تجارت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی بر آمدات کی سہولت جون کے بعد دے گا، جولائی تا فروری میں 1.4 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری پاکستان میں آچکی ہے
۔ پاکستان میں آئندہ سال تین ارب ڈالر سے زائد کی براہ راست سرمایہ کاری آئیگی۔مارچ 2019 میں بر آمدات کم ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ ہارون شریف اور رزاق دائود کی مشترکہ پریس بریفنگ ہوئی۔ جس میں مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر کمپنیاں کوالٹی پر توجہ نہیں دیتیں اور پاکستان میں خوراک اور دیگر اشیا کا ایک معیار مختص نہیں ہے۔ اب صرف معیاری پرڈکٹس کیلئے سرمایہ کاری کی اجازت دی اور اب کوالٹی کنٹرول کے معیاراور کوالٹی کے قومی ادارے بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے 100ریکنگ حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ماہ کے وسط میں عالمی بینک کا فد پاکستان کے دورہ پر آئے گا۔چیئرمین بور ڈ آف انوسٹمنٹ ہارون شریف نے کہا کہ بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں اصلاحات ہو چکی ہیں اور گزشتہ چھ ماہ میں آٹھ ہزار نئی کمپنیاں پاکستان میں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں۔ ٹیکس کی 67 ادائیگوں کے بجائے 10ادائیگیاں کر دی گئی ہیں ۔ پراپرٹی تعمیر کے پرمٹ کیلئے سنگل پورٹل بنا دیا گیا ۔اس سلسلے میں 30وفاق اور صوبائی اداروں سے رابطہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں