09:46 am
پاگل مجھے پاکستان میں اُترنے نہیں دینگے

پاگل مجھے پاکستان میں اُترنے نہیں دینگے

09:46 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)امریکا میں آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کرنے آنے والے وزیر خزانہ اسد عمر سے جیو نیوز کے نمائندے نے سوال کیا کہ آئی ایم ایف سے کیا بات ہوئی، تفصیل تو بتائیے؟ جس پر وزیرخزانہ بولے ’’پاگل! مجھے پاکستان میں لینڈ نہیں کرنے دیں گے‘‘۔علاوہ ازیں وزیر خزانہ اسد عمر کی واشنگٹن میں عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس اور آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن سے ملاقات ہوئی ہے۔عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس نے پاکستان میں جاری اصلاحات کے عمل کو سراہا اور پاکستان کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرڈیوڈ لپٹن سے ملاقات میں پاکستان
اور آئی ایم ایف کے مذاکرات پر بات ہوئی۔وزیر خزانہ اسد عمر نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک حکام سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کی ہیں، جن کے دوران معاشی اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔انہوں نے امریکا پاکستان کونسل کے ارکان سے بھی ملاقات کی جس کے دوران پاکستان میں کاروبار کے مواقع پر گفتگو ہوئی۔امریکا پاکستان بزنس کونسل کے ارکان اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے حکام سے گفت گو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کاروبار کرنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کررہا ہے۔وزیر خزانہ اسد عمر نے واشنگٹن میں پی ٹی آئی کی تقریب سے خطاب بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور مجھے مشورہ دیا جا رہا تھا کہ آئی ایم ایف میں جائیں۔اسد عمر نے کہا کہ اب تک آئی ایم ایف پروگرام اس لیے نہیں لیا تھا کہ ہمارے اور ان کے درمیان خلیج تھی، پچھلے6 ماہ کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ معلومات کا تبادلہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبریں